پشاور کے مختلف علاقوں سے گرانفروشی پر 58 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

پشاور کے مختلف علاقوں سے گرانفروشی پر 58 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

پشاور:  پشاور کے مختلف علاقوں سے گرانفروشی پر 58 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد کے ہمراہ گلبرک اور خزانہ کے علاقے میں مختلف دکانوں کی چیکنگ کر تے ہوئے گرنفروشی پر 22 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس دوران برف بنانے کی فیکٹریوں کو بھی چیک کیا گیا۔ ناقص صفائی اور آلودہ پانی سے برف بنانے پر 2 فیکٹریوں کے منیجرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل عزیز نے جناح پارک کے قریب اور چارسدہ روڈ سے گرانفروشی پر 16 افراد کو گرفتار کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جاوید انور کمال اور طارق حسین نے باغبان اور ارمڑ کے علاقوں سے گرانفروشی پر 18 افراد کو گرفتار کیا۔ ان گرفتار گرانفروشوں میں دودھ فروش، سبزی و پھل فروش، قصاب، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم نے تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ افطار کے اوقات میں بازاروں کا دورہ کریں اور گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

مصنف کے بارے میں