سیلفی کے جنون میں مبتلا افراد کیلئے خوشخبری

لاہور: سیلفی کے شوقین افراد کیلئے زبردست خبر آگئی ۔ کچھ اداروں نے سیلفیاں کھینچنے والوں کو معاوضہ دینا بھی شروع کر دیا ہے جبکہ آئی ٹی ماہرین کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ابھی تو یہ صرف ابتداءہے کیونکہ آنے والے برسوں میں شاید سیلفیوں پر معاوضے کا کاروبار بھی ایک باقاعدہ اور کہیں زیادہ منافع بخش صورت اختیار کر لے۔

 سیلفی کے جنون میں مبتلا افراد کیلئے خوشخبری

لاہور: سیلفی کے شوقین افراد کیلئے زبردست خبر آگئی ۔ کچھ اداروں نے سیلفیاں کھینچنے والوں کو معاوضہ دینا بھی شروع کر دیا ہے جبکہ آئی ٹی ماہرین کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ابھی تو یہ صرف ابتداءہے کیونکہ آنے والے برسوں میں شاید سیلفیوں پر معاوضے کا کاروبار بھی ایک باقاعدہ اور کہیں زیادہ منافع بخش صورت اختیار کر لے۔
ذیل میں ایسی ہی کچھ ایپس دی جارہی ہیں جو سیلفیوں پر معاوضے دیتی ہیں البتہ ان سب میں پہلے باقاعدہ رجسٹریشن کی شرط ہے جس کے بعد قواعد و ضوابط کے مطابق سیلفیاں کھینچ کر جمع کروانے پر معاوضہ بھی دیا جاتا ہے۔

پے یور سیلفی

ان میں سے پہلی ایپ ”پے یور سیلفی“ ے جس میں سیلفی کے ذریعے پیسہ کمانے کی شرائط خاصی سخت ہیں لیکن اگر آپ ان شرائط کی پاسداری کرتے ہوئے سیلفیاں کھینچ کر بھیجتے رہیں تو صرف ایک سیلفی پر آپ کو 20 سینٹ سے لے کر 1 ڈالر تک کا معاوضہ مل سکتا ہے۔ رقم کی ادائیگی صرف اسی وقت ہوگی جب یہ مجموعی طور پر 20 ڈالر یا اس سے زیادہ ہو جائے۔ اس ایپ سے پیسہ کمانے کے لیے ا?پ کو ہر ہفتے کچھ خاص مواقع یا انداز کے حساب سے اپنی سیلفیاں کھینچنا ہوں گی اور کوئی سیلفی منظور ہو جانے کے بعد آپ کو اس کی اطلاع بھی دی جائے گی۔ اس سروس پر دستیاب معلومات سے پتا چلتا ہے کہ یہ صرف واجبی سا معاوضہ ہی دیتی ہے لہذا وہ لوگ جو کم وقت میں زیادہ رقم کمانا چاہتے ہیں، وہ کوئی اور راستہ دیکھیں۔

سبمٹ پکس فار کیش

اگر آپ خوبصورت اور پرکشش ہونے کے دعویدار ہیں تو آپ کو ”سبمٹ پکس فار کیش“  کہلانے والی یہ ایپ ضرور آزمانی چاہیے کیونکہ یہ ایک سیلفی پر 1 ڈالر سے لے کر 5 ڈالر تک کا معاوضہ دیتی ہے۔ رجسٹریشن کرواتے وقت ا?پ کے مشاغل میں ”ماڈلنگ“ ضرور شامل ہونی چاہیے کیونکہ یہ سروس ا?پ سے وقتاً فوقتاً ماڈلنگ بھی کروا سکتی ہے اور رجسٹریشن کی شرائط کے تحت ا?پ کو ماڈلنگ لازماً کرنا پڑے گی۔ ایپ میں ایک عدد اِن باکس بھی ہے جسے روزانہ پابندی سے چیک کرتے رہنا ضروری ہے کیونکہ یہیں پر آپ کو سیلفی کھینچنے سے متعلق نت نئے اسائنمنٹس موصول ہوتے رہیں جنہیں ایک خاص وقت تک مکمل کرکے ا?ن لائن جمع کروانا ہوگا۔ البتہ رقم صرف ان سیلفیز کے منظور ہوجانے کے بعد ہی ا?پ کے اکاو¿نٹ میں منتقل ہوگی۔

اسکوپ شاٹ

اسکوپ شاٹ  نامی ایپ دراصل سیلفیز کا آن ائن اسٹور ہے جہاں رجسٹر ہونے کے بعد ا?پ اپنی مختلف اور خوبصورت سیلفیاں کھینچ کر اس کے ڈیٹابیس میں شامل کرسکتے ہیں جن کے فروخت ہونے پر آپ کو ایک طے شدہ معاوضہ ملے گا جو 1 ڈالر سے 20 ڈالر تک کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اس ایپ پر وقفے وقفے سے سیلفی کھینچنے کے مقابلے بھی ہوتے ہیں جو مختلف کمپنیوں کی تشہیری مہمات کا حصہ ہوتے ہیں اور جن میں اچھی سیلفیاں لینے والوں کو انعام بھی دیا جاتا ہے۔ غرض یہ ایپ بھی آپ کو سیلفی کے ذریعے پیسہ کمانے کے منفرد مواقع فراہم کرتی ہے۔

اسٹائلینٹی

کچھ لوگوں کو شاپنگ کے دوران سیلفیاں لینے کا بھی بہت شوق ہوتا ہے اور وہ خریدی گئی چیزوں کے ساتھ اپنی ڈھیر ساری تصویریں کھنچواتے ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر بھی کرتے ہیں۔ ایسے من چلوں کے لیے ”اسٹائلینٹی“ نامی ایپ تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے وہ مختلف مصنوعات خریدنے کے بعد ان کے ساتھ سیلفیاں کھینچ کر اپ لوڈ کرسکتے ہیں جس کے بدلے میں انہیں ”اسٹائل پرکس“ کے نام سے پوائنٹس ملتے ہیں۔ ان اسٹائل پرکس کو ضرورت پڑنے پر وہ نقد رقم میں بھی تبدیل کرواسکتے ہیں اور چاہیں تو مزید خریداری میں رعایت بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ قصہ مختصر یہ کہ اس سروس/ ایپ سے صرف وہی لوگ مستفید ہوسکتے ہیں جو کھاتے پیتے ہوں اور تفریحاً کچھ الگ کرنا چاہتے ہوں۔

کلیشوٹ

اس وقت تصاویر فروخت کرنے والی بڑی آن لائن سروسز میں ”ڈپازٹ فوٹوز“ اور ”فوٹو بینک“ بھی شامل ہیں جبکہ ”کلیشوٹ“  نامی ایپ نہ صرف آپ کی سیلفیوں کو اپنے ڈیٹابیس کا حصہ بناتی ہے بلکہ ان دونوں سروسز کے ذریعے فروخت بھی کرواتی ہے۔ البتہ یہاں ڈسپلے کے لیے صرف وہی سیلفیاں منتخب کی جاتی ہیں جو یا تو پیشہ ورانہ معیار کی ہوں یا پھر اس معیار سے قریب تر ہوں۔ کلیشوٹ ایسا کوئی وعدہ نہیں کرتی کہ یہ سیلفیوں کی فروخت سے آپ کو کروڑ پتی بنادے گی لیکن اتنا ضرور کہتی ہے کہ آپ کی معیاری سیلفی فروخت کرکے یہ آپ کو معاوضے میں سے حصہ دے گی جبکہ بڑے آن لائن ڈیٹابیسز میں شمولیت کے ذریعے سیلفی کی بہتر قیمت کی کوشش کرے گی لیکن کسی بات کی کوئی ضمانت نہیں دے گی۔ پیشہ ورانہ انداز میں صاف ستھری سیلفیاں کھینچنے والے اس ایپ/ سروس کو ضرور اآزما سکتے ہیں۔