عید الفطر کیلئے 26 تا 28 جون 3 چھٹیوں کا اعلان

عید الفطر کیلئے 26 تا 28 جون 3 چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزرات داخلہ نے 26 ،27 اور 28  جون کو عید الفطر کیلئے 3چھٹیوں کا اعلان کردیا ، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ۔

منگل کو وزارت داخلہ کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا  26 ، 27 اور28جون کو عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی ۔ چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین سابقہ عیدوں کی طرح اس مرتبہ بھی 3سرکاری چھٹیوں کے باوجود 5چھٹیوں کے ساتھ مستفید ہونگے کیونکہ پیر کو عید ہونے کی صورت میں ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹی بھی ہوگی ۔

مصنف کے بارے میں