قطر نے خوراک کے حصول کے لیے ترکی اور ایران سے رابطہ کر لیا

قطر نے خوراک کے حصول کے لیے ترکی اور ایران سے رابطہ کر لیا

دوہا:قطر نے خوارک اور پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ایران اور ترکی سے بات چیت کا آغاز کر دیا ،قطر نے یہ بات چیت متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے تنازع کے بعد شروع کی گئی ہے،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات قطر کوخوراک فراہم کرنے بڑے سپلائر ہیں۔
±قطری حکام کا کہنا ہے ہم ایران ،ترکی اور دیگر ممالک کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں معاملے کی سنگینی کا اندازہ ہے،حکام کا یہ بھی کہنا ہے پچھلے چار ہفتوں سے قطر میں گندم فراہم کی جا رہی ہے ،تاہم دوہا میں خوراک کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔
یاد رہے سعودی عرب،مصر،متحدہ عرب امارات اور بحرین نے سوموار سے قطر کے ساتھاپنی فضائی حدود کے استعمال اور کمرشل پروازوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ عربوں میں یہ اختلاف کئی دہائیوں بعد نمودارہوا ہے۔
عرب ممالک نے مشترکہ طور پر قطر کو معاشی تنہائی کا شکار کیا ہے جس سے ممکنہ طور قطر کوخام تیل،خوراک اور گیس کی سپلائی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں