ڈیوائن جانسن بالی ووڈ اداکارہ کی محبت میں گرفتار

ممبئی: معروف ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن نے بھارتی اداکارہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی ہی ملاقات میں پریانکا کی محبت میں گرفتار ہوگیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا اور جانسن نے فلم ’بے واچ‘ میں پہلی بار ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے، دونوں اداکار شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے تھے اور بلاآ خر ہالی ووڈ اداکار نے اپنی محبت کا اظہار کردیا۔ایک انٹرویو کے دوران ہالی ووڈ اداکار نے پریانکا کے ساتھ اپنی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی اداکارہ جب امریکا آئیں تو میری ا±ن سے پہلی دفعہ ملاقات ہوئی اور پھر میں محبت میں گرفتار ہوگیا۔
اداکارکا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران وقت بہت اچھا گزرا اور پھر ایک وقت میں ایسا آیا کہ ہماری عادتیں ایک دوسرے سے بہت ملنے لگیں اور ہم دونوں ایک دوسرے سے مستقل رابطے میں رہنے لگے کیونکہ ہمارے خواب اور مقاصد ایک جیسے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم میں ولن کا کردار ایک مرد کو کرنا تھا تاہم میں نے ڈائریکٹر کو قائل کیا کہ اس کردار کو پریانکا بہتر طریقے سے ادا کرسکتی ہیں، اس طرح اداکارہ کو فلم میں جگہ ملی اور انہوں نے اپنے کردار کو اچھے طریقے سے نبھایا۔