افریقہ کا پاکستان کو 220 رنز کا معمولی ہدف

افریقہ کا پاکستان کو 220 رنز کا معمولی ہدف

برمنگھم : پاکستانی باؤلنگ نے جنوبی افریقن بلے بازوں کو آؤٹ کلاس کر دیا ۔ پاکستانی باؤلرز نے اپنی نپی تلی باؤلنگ کے سبب افریقی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا ۔ اور ٹیم مقررہ  50 اوورز میں 219 رنز ہی بنا سکی ۔  ایجبسٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلیئرز نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پروٹیز کی جانب سے ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پچھلے میچ میں سنچری بنانے والے ہاشم آملہ 16 رنز پر عماد وسیم کا شکار بنے جب کہ ڈی کوک کو حفیظ نے 36 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا، کپتان اے بی ڈی ویلیئر کو عماد وسیم نے پہلی ہی گیند پر آؤٹ کرکے پروٹیز کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ فاف ڈپلسی اور ڈیوڈ ملر نے چوتھی وکٹ کے لیے 29 رنز کی شراکت قائم کرکے کچھ مزاحمت کی کوشش کی لیکن حسن علی نے ڈپلسی کو 26 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ حسن علی نے جے پی ڈومنی کو بھی 8 رنز پر آؤٹ کیا، پارنیل کو بھی پہلی ہی گیند پر بولڈ کردیا۔

افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر 75 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔کرس مورس نے 28 اور ربادا نے 26 رنز اسکو کیے ۔

پاکستان کی جانب سے کامیاب باؤلر حسن علی رہے جنہوں نے 8 اوورز میں 29 رنز سے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ۔ عماد وسیم اور جنید خان نے 2 ،2 کھلاڑیوں جنکہ محمد حفیظ نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

پاکستان ٹیم نے کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد عامر، فخر زمان، اظہر علی، جنید خان، شاداب خان، بابر اعظم، عماد وسیم اور حسن علی شامل ہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت اے بی ڈویلیئرز کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کوک، فاف ڈوپلیسی، عمران طاہر، وین پارنیل، ڈیوڈ ملر، مورنی مورکل، کرس مورس، جین پال ڈومینی اور کگیسو ربادا شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.