واٹس ایپ نے فوٹو فلٹرسمیت مختلف نئے فیچر متعارف کروادیے

لاہور: دنیا کے مایہ ناز میسنجر واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ”فوٹو فلٹرز “ کا نیا فیچر متعارف کروادیا ۔ اس کے علاوہ چیٹ میں آٹو میٹک البم کافیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے فوٹو فلٹر فیچر کی مدد سے تصویر، ویڈیو یا اینیمیٹڈ فوٹو کو پانچ مختلف فلٹرز سے سجا سکتے ہیں۔اسی طرح خودکار البم کے تحت اگر آپ کسی چیٹ میں کئی تصاویر یا ویڈیوز بھیجیں گے تو وہ سنگل البم کی شکل میں ڈھل جائیں گی۔
اس کے علاوہ گروپ چیٹ میں کسی انفرادی میسج پر رائٹ سویپ کرکے آپ براہ راست اسے رئیپلائی کرسکیں گے۔یہ تینوں فیچرز فی الحال آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔تاہم توقع کی جاسکتی ہے کہ مستقبل قریب میں یہ تینوں خصوصاً فوٹو فلٹرز کا فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔