میانمارمیں فوجی طیارہ گرکر تباہ ، 116 افراد ہلاک

میانمارمیں فوجی طیارہ گرکر تباہ ، 116 افراد ہلاک

میانمار: میانمار کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 116 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کے حکام نے بتایا کہ طیارے میں ایئر فورس افسران اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ عملے کے 14 ارکان سوار تھے۔
میانمار کے کمانڈر ان چیف آفس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے سے رابطہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 35 منٹ پر منقطع ہوا جب وہ مغربی علاقےداوئی ٹان سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا.طیارے میں سوار افراد میں سے بیشتر خواتین اور بچے تھے جو میانمار کے جنوبی شہر مییک سے یانگون جارہے تھے۔

میانمار فوج کی انفارمیشن ٹیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے میں سوار افراد میں سے دو تہائی خواتین اور بچے تھے۔فوج کے ایک کرنل نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ’طیارے میں سوار کئی افراد طبی معائنے اور اسکول جانے کے لیے سفر کر رہے تھے۔‘تاہم انہوں نے ریسکیو عملے کو ملنے والے ملبے سے متعلق کسی بات کی تصدیق سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کی تلاش ابھی جاری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں