ماہرہ خان نے ایک بار پھر بھارت میں دھوم مچا دی

ممبئی: معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کیساتھ ساتھ بھارت فیشن انڈسٹری کو بھی اپنی خوبصورتی کے سحر میں مبتلا کر لیا ۔ عالمی شہر یافتہ بھارتی فیشن میگزین ”ووگ‘ ‘میں ماہرہ خان کی تصاویر شائع کیں جس نے پاکستان سمیت بھارت کی فیشن انڈسٹری میں دھوم مچادی۔

ووگ میں نہ صرف ماہرہ خان کی تصاویر شائع ہوئیں، بلکہ انھوں نے فیشن میگزین کو اپنی خوبصورتی کے راز بھی بتائے۔ووگ کو بتائے گئے خوبصورتی کے رازوں کے مطابق انھیں چہرے پر آئل فیشل کرنا بہت پسند ہے۔اور بادام کا تیل ان کی سب سے بڑی پسند ہیں۔ان کے سرخ لبوں کا راز میک کاسمیٹک کی ’روبی وو‘ لپ اسٹک ہے۔وہ اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے باہر جانے سے پہلے بوبی براو¿ ن کے پنک کورل بلش اور ڈیور کے مسکارہ کا استعمال کرتی ہیں۔ان کا پسندیدہ ماسک شہد اور لیمن ہے، اس سے چہرہ صاف ہونے کے ساتھ ساتھ نرم اور چمکدار بھی بنتا ہے۔