بھارت میں افطاری میں ناقص کھانا کھانے سے پورا گاﺅں فوڈ پوائزنگ کا شکار

بھارت میں افطاری میں ناقص کھانا کھانے سے پورا گاﺅں فوڈ پوائزنگ کا شکار

نئی دہلی:  بھارت کے ایک گاﺅں میں افطاری کے وقت ناقص کھانا کھانے سے پورا گاﺅں فوڈ پوائزنگ کا شکار ہو گیا، لوگوں کو پیٹ درد، قے اور اسہال کے باعث ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی علاقے ہجورپور کے گاں اروا ٹاڈ میں پیش آیا جہاں مقامی مدرسے میں افطاری کا انتظام کیا گیا تھا اور پورے گاﺅ ں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ گاﺅں کے تمام افراد افطاری کے وقت پہنچے تاہم ناقص کھانا کھانے سے ان کی طبعیت خراب ہو گئی۔ لوگوں کی حالت بگڑنے کے بعد انھیں فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کروایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

افطاری کرتے ہی لوگوں کو قے، اسہال، پیٹ میں درد اور تیز بخار، گاں کے 250 سے زیادہ رہائشی انفیکشن کے شکار ہو گئے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاج کیلئے لائے گئے تمام افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہیں۔

ناقص کھانا کھانے والے افراد سروولونا بیکٹریا کا شکار ہیں جس کا اثر کچھ دیر بعد ہوتا ہے، اسی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹرز کہنا ہے کہ متعدد افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں