شمالی کوریا پر مجموعی دباؤ جاری رکھا جائے گا: امریکہ

شمالی کوریا پر مجموعی دباؤ جاری رکھا جائے گا: امریکہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا پر مجموعی دباؤ جاری رکھا جائے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیلا ناورت نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں اور دباؤ مہم جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا اپنے وعدوں کے مطابق جوہری پروگرام سے دستبردار نہ ہوا تو اس کے خلاف دباؤ مہم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دنیا میں سب سے زیادہ امن والا ملک کون سا ہے؟ عالمی رپورٹ جاری
 
 شمالی کوریا کو جوہری پروگرام سے مکمل طور پر دستبردار کرنے کے حوالے سے امریکی ذمہ داریوں کا اعادہ کرتے ہوئے ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ یانمونجوم اور سنگاپور میں مذکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پہلی مرتبہ پاکستان اور بھارت مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے تیار
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں