آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا
کیپشن: وسطی پنجاب اورمشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے،فائل فوٹو


اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک دو روز کے دوران ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہنے اوراندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اورمشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گاتاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ (آج) جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گاجبکہ گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہاہے اور اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔