کوئٹہ مشرقی بائی پاس کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 1 اہلکار شہید

کوئٹہ مشرقی بائی پاس کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 1 اہلکار شہید
کیپشن: کوئٹہ مشرقی بائی پاس کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، فوٹو/ اسکرین گریب

کوئٹہ: کوئٹہ مشرقی بائی پاس کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ حادثے میں ایف سی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پائلٹ اور دیگر عملہ محفوظ رہا۔  امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ایک زخمی فوجی کو کوہلو سے کوئٹہ منتقل کر رہا تھا۔ ہنگامی لینڈنگ میں زخمی ایف سی اہلکار شہید ہو گیا ہے۔

خیال رہے رواں سال 8 مئی کو لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا اور اچانک ایک گھر کی بیرونی دیوار پر گرا اور طیارے نے گرتے ساتھ ہی آگ پکڑ لی تھی۔

مزید پڑھیں: لوئر دیر میں دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید

اس سے قبل 2016 میں بھی والٹن ایئر پورٹ پر تریبتی طیارے کو رن وے پر لایا جارہا تھا کہ اس دوران طیارے کا اگلا ٹائر نکل گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا، تاہم واقعے میں پائلٹ اور کو پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

23 فروری 2012 کو بھی لاہور کے علاقے ماڈل ٹاوٴن میں تربیتی طیار ہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس سے خاتون پائلٹ سمیت دوافراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں