اخروٹ بھوک کم اور پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے

اخروٹ بھوک کم اور پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے
کیپشن: تحقیق ڈائیابٹیز، اوبسیٹی اورمیٹابولزم نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے

بوسٹن : اخروٹ بھوک کم لگنے اورپیٹ بھرے کا احساس دلاتے ہوئے اندھا دھند کھانے سے روکنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وزن میں کمی واقع ہو تی ہے ۔

امریکی ادارے ڈیکونیس میڈیکل سینٹر سے وابستہ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اخروٹ دماغ کے اس حصے پر اثر ڈالتے ہیں جہاں بھوک لگنے اور پیٹ بھرنے کا احساس پیدا ہوتا ہے اوراخروٹ کھانے سے دماغ یا یہی حصہ سرگرم ہوتا ہے۔

یہ تحقیق ڈائیابٹیز، اوبسیٹی اورمیٹابولزم نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔