جسٹس (ر) جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج

جسٹس (ر) جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج
کیپشن: چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی درخواست خارج۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی درخواست خارج کر دی۔

چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے مسلم لیگ (ن) جاپان کے رہنما نور احمد اعوان کی درخواست پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے اِن چیمبر سماعت کی۔ مختصر سماعت کے بعد چیف جسٹس نے چیئرمین نیب کو ہٹانے سے متعلق (ن) لیگ کی درخواست خارج کر دی۔

مزید پڑھیں: پانی کے مسئلے پر بلی کی طرح آنکھیں بند نہیں کر سکتے، چیف جسٹس پاکستان


واضح رہے کہ نور اعوان نے گزشتہ ماہ 12 مئی کو چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ 8 مئی کو چیئرمین نیب نے ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی جانب سے پیسے بھارت منتقل کرنے کا ذکر کیا گیا۔

درخواست گزار نے آئینی درخواست میں کہا تھا کہ پریس ریلیز نواز شریف کو بدنام کرنے کے لیے جاری کی گئی جس کی نیب چیئرمین کی جانب سے کوئی تردید نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:لوئر دیر میں دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید

درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ چیئرمین نیب سے غیر مشروط معافی مانگنے اور انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم صادر کیا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں