کشن گنگا ڈیم پر عالمی بینک اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، ترجمان دفتر خارجہ

کشن گنگا ڈیم پر عالمی بینک اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، ترجمان دفتر خارجہ
کیپشن: پانی کا معاملہ ہمارے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران موقف اختیار کیا کہ پانی کا معاملہ ہمارے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔ کشن گنگا ڈیم پر عالمی بینک اپنی زمہ داریاں پوری کرے۔

بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان پر حملے کی دھمکیوں پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان خطہ میں امن و سلامتی کے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: میر ظفر اللہ جمالی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ روس کے ساتھ زیر آب گیس پائپ لائن منصوبے پر کام ہو رہا ہے جس پر دس ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کشمیر آزاد ہونے کے بعد پاکستان کا حصہ بنے گا اور بھارت کو اگر یقین ہے کہ کشمیری اس کے ساتھ ہیں تو وہ اقوام متحدہ کے نگرانی میں استصواب رائے کروائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں