نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم

نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم
کیپشن: چیف جسٹس نے نیب کو نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: چیف جسٹس نے نیب کو نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نندی پاور پاور پراجیکٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سیکریٹری توانائی اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نندی پور پاور پروجیکٹ ابھی تک کیوں نہیں بنا؟۔ پراجیکٹ کی فائل وزارت قانون میں کتناعرصہ رہی اور پراجیکٹ میں جو فراڈ ہوا وہ دیکھنا چاہتا ہوں۔

سیکریٹری توانائی نے عدالت کو بتایا کہ 525 میگا واٹ کے لیے 2005 میں نندی پور پاور پراجیکٹ بنا اور 22 بلین کا منصوبہ 58 بلین تک جا پہنچا۔

عدالت نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ سے متعلق جعفری رپورٹ موجود ہے اور پراجیکٹ میں کرپشن کے معاملے کو دیکھیں گے۔

مزید پڑھیں: میر ظفر اللہ جمالی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے جسٹس جعفری رپورٹ کی روشنی میں نیب کو نندی پور پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ پنجاب میں گزشتہ دور حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے ذریعے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا جب کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے منصوبے میں کرپشن کے الزمات عائد کیے گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں