نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حسن عسکری کا انتخاب بدقسمتی ہے، شاہد خاقان عباسی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حسن عسکری کا انتخاب بدقسمتی ہے، شاہد خاقان عباسی
کیپشن: مسلم لیگ ن نے نگراں سیٹ اپ کیلیے غیر جانبدارنام دیے اور الیکشن کمیشن نے بدقسمتی سے حسن عسکری کا نام چنا، عباسی۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن نے نگراں سیٹ اپ کیلیے غیر جانبدارنام دیے اور الیکشن کمیشن نے بدقسمتی سے حسن عسکری کا نام چنا ہے۔ ہمارے نامزد کردہ افراد اچھی شہرت کے حامل تھے اور غیر جانبداری پر کوئی شک نہیں تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کا معاملہ پورے الیکشن عمل کو مشکوک بنا دے گا اور نگراں سیٹ اپ کیلئے ضروری ہے یہ سیٹ اپ غیر جانبدار ہو۔

سابق وزیراعظم نے کہا ن لیگ کے نگراں وزیراعلیٰ کیلیے نامز د کردہ افراداچھی شہرت کے حامل تھے اور حسن عسکری کےجمہوریت اور ن لیگ سے متعلق خیالات جانبدارانہ ہیں جبکہ ان کے کے ن لیگ اور اس کی قیادت کےخلاف بیانات اور مضامین موجود ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن پنجاب کےنگراں وزیراعلیٰ کے نام پر نظرثانی کرے اور الیکشن کمیشن پنجاب میں مکمل طور پر غیر جانب دار نگراں وزیر اعلیٰ لائے جبکہ حسن عسکری کہہ چکے ہیں الیکشن گرمی میں کرانابہت مشکل کام ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں