نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب : الیکشن کمیشن نے ن لیگ کا اعتراض مسترد کر دیا

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب : الیکشن کمیشن نے ن لیگ کا اعتراض مسترد کر دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔


لیگی رہنماوں کی جانب سے پریس کانفرنس کر کے کہا گیا تھا کہ حسن عسکری کے بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نام کو مسترد کرتے ہیں ،الیکشن کمیشن اس فیصلے پر نظر ثانی کرے کیونکہ الیکشن کمیشن کے نگراں وزیراعلیٰ سے متعلق فیصلے نے پنجاب میں الیکشن کومشکوک بنا دیا ہے۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں ،الیکشن کمیشن کسی سیاسی جماعت کی ایما پر نہیں بلکہ میرٹ پر فیصلے کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حسن عسکری کا انتخاب بدقسمتی ہے، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلہ کرنے میں ناکام ہوئیں تو آئین کے تحت الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر فیصلہ کیا ،کسی بھی جماعت کی جانب سے الیکشن کمیشن پر بے جا تنقید مناسب نہیں ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں