صاف شفاف انتخابات ترجیح ہوگی، کوئی سیای ایجنڈا تھا نہ ہوگا:حسن عسکری

صاف شفاف انتخابات ترجیح ہوگی، کوئی سیای ایجنڈا تھا نہ ہوگا:حسن عسکری
image by facebook

لاہور: نامزد نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ صاف شفاف انتخابات ترجیح ہوگی، کوئی سیای ایجنڈا تھا نہ ہوگا، غیر جانبداری سے انتخاب کراوں گا۔


تفصیلات کے مطابق نامزد نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ صاف شفاف انتخابات ترجیح ہوگی، کوئی سیای ایجنڈا تھا نہ ہوگا، غیر جانبداری سے انتخاب کراوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مختصر اور پروفیشنل افراد پر مشتمل کابینہ ہوگی، کبھی کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رہا، پنجاب بڑا صوبہ ہے یقینا بھاری ذمہ داری عائد ہوئی ہے۔

دوسری جانب پروفیسر حسن عسکری نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات پر کہا ہے کہ تحفظات کا اظہار کرنا مسلم لیگ (ن) کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ رائے دینا مسلم لیگ (ن) کا حق ہے لیکن میں اپنے منصب کا غلط استعمال نہیں کروں گے، مجھے الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کیا ہے اور آئینی طور پر اس عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔

نامزد نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مخالفین دوسروں کے بارے میں رائے دیتے رہتے ہیں ، ن لیگ بھی رائے دے رہی ہے  اگر انہوں نے میری تقرری کو چیلنج کرنا ہے تو کر دیں ، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔