چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
کیپشن: image by facebook

لاہور :لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پاکپتن کے رانا آفتاب اسلم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لیگی ایم این اے رانا زاہد محمود نے جعلی ڈگری پر الیکشن لڑا۔

عدالت عالیہ نے رانا زاہد محمود کے خلاف دائر درخواست الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہوئے جلد نمٹانے کی ہدائت کی تھی ، عدالتی حکم کے باوجود رانا زاہد محمود کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی جوکہ عدالتی حکم کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر عدالت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔