اسد شفیق کی وطن واپسی، شائقین سے کارکردگی بہتر بنانے کا وعدہ

اسد شفیق کی وطن واپسی، شائقین سے کارکردگی بہتر بنانے کا وعدہ
کیپشن: image by facebook

لاہور: قومی کرکٹر اسد شفیق آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

مڈل آرڈر بلے باز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائقین کو واپسی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان واپس آ گیا ہوں ، اب رمضان المبارک کے آخری چند روز اپنی فیملی کے ساتھ گزاروں گا۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز نہ جیتنے پر مایوسی ہوئی ، آپ سے درخواست ہے کہ ہمیں اپنی دعاں میں یاد رکھیں ، آپ سب کا سربلند رکھنے کیلئے ہم اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اسد شفیق کی کارکردگی ملی جلی رہی تھی  ،  ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اسد شفیق اور اظہر علی کو کائونٹی کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا تاہم کچھ مسائل کی وجہ سے اسد شفیق وطن واپس آ گئے ہیں۔