الیکشن کمیشن:کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

الیکشن کمیشن:کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوارکاغذات نامزدگی اب 11جون تک جمع کرواسکیں گے، تاہم الیکشن 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں اور آزادامیدواروں کوکاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے اب 11جون تک کی توسیع دے دی ہے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 8 جون مقرر کی تھی۔


یہ بھی پڑھیں۔۔۔نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب : الیکشن کمیشن نے ن لیگ کا اعتراض مسترد کر دیا 


الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب سیاسی جماعتوں کی سہولت کیلئے تاریخ میں توسیع کررہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے اس کے ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 2018ء کا انعقاد 25 جولائی کو ہی یقینی بنایا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں