عالم اسلام  سماجی حملوں کیساتھ فکری دہشت گردی کا بھی شکار ہے:ڈاکٹر طاہرالقادری

عالم اسلام  سماجی حملوں کیساتھ فکری دہشت گردی کا بھی شکار ہے:ڈاکٹر طاہرالقادری
کیپشن: image by facebook

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ اعتدال، رواداری مسلم سکول آف تھاٹ کا طرہ امتیاز ہے ، ان اعلیٰ انسانی اسلامی اقدار کو نظر انداز کرنے سے کردار و عمل کے اعتبار سے مثالی معاشرہ کی تشکیل ناممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ اعتدال، رواداری مسلم سکول آف تھاٹ کا طرہ امتیاز ہے ، ان اعلیٰ انسانی اسلامی اقدار کو نظر انداز کرنے سے کردار و عمل کے اعتبار سے مثالی معاشرہ کی تشکیل ناممکن ہے۔

انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو تفرقہ بازی سے بچانا، متحد رکھنا، علمائے حق کی دینی، قومی و ملی اولین ذمہ داری ہے ، عالم اسلام سیاسی، معاشی، سماجی، ثقافتی حملوں کے ساتھ فکری اور نظریاتی دہشتگردی کا بھی شکار ہے۔

قرآن و سنت کی حقیقی تعلیمات کا حصول اور مطالعہ صراط مستقیم کی ضمانت ہے، عدم برداشت اورانتہا پسندی، امن، یکجہتی، اتحاد امت کے راہ کی بڑی رکاوٹ ہے ۔

انھوں نے کہا کہ دیانتداری اسلام کا انسانی بہبود اور خدمت خلق کا تصور اسے ایک عالمگیر ضابطہ حیات بناتا ہے ، اسلام کی تعلیمات اور اس کے انسانی بہبود کے پہلو سے ہر طبقہ فکر کے افراد بلا رنگ و نسل مستفید ہوتے ہیں۔