ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیاء کپ ،پاکستان کی ملائیشیا کیخلاف شاندار فتح

ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیاء کپ ،پاکستان کی ملائیشیا کیخلاف شاندار فتح
کیپشن: فوٹو: فائل

کوالالمپور : ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیاء کپ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 147 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کر دیا ،ندا ڈار نے 5 رنز دیکر 4 شکار کیے۔

کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ملائیشیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز کا بڑا مجموعہ تشکیل دیا، کپتان بسمہ معروف نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے صرف 37گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی اننگز تراشی، نداڈار نے 41اور جویریہ خان نے 31رنز جوڑے۔ 

edaf0c000dc387f12c46c4163b025aae



یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز ملائیشیا میں ہوگی

ملائیشیا کی جانبسے عینہ حمیزہ ہاشم، ساشا اعظمی اور زومیکا اعظمی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں ندا ڈار کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پوری ملائیشین ٹیم صرف 30رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، کپتان ونفریڈ درائے سنگم 11کے علاوہ کوئی بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکی۔ندا ڈار نے 4وکٹیں محض 5رنز دے کر حاصل کیں، ثنامیر، نشرہ سندھو اور جویریہ خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ ندا ڈار شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ پاکستان ٹیم کا کل (ہفتہ )9 جون کو روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں