بل گیٹس کا آرمی چیف کو ٹیلی فون، کامیاب انسداد پولیو مہم پر پاک فوج کے کردار کو سراہا

بل گیٹس کا آرمی چیف کو ٹیلی فون، کامیاب انسداد پولیو مہم پر پاک فوج کے کردار کو سراہا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

 اسلام آباد: مائیکر و سافٹ کے بانی بل گیٹس کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون، کامیاب انسداد پولیو مہم پر پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران آرمی چیف نے بل گیٹس کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے بہترین مفاد میں مسلسل تعاون جاری رکھیں گے اور پولیو کے انسداد کے نیک کام سے متعلق بل گیٹس کی کوششوں کو سراہا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:امریکی نائب صدر کا ناصر الملک کو ٹیلی فون، منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی
 
 یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار کے حلقہ انتخاب این اے 63 سے ن لیگی امیدوار سامنے آگیا 
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں