عدالتی حکم کے بعد پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک

عدالتی حکم کے بعد پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا ہے۔پرویز مشرف شہری حقوق سے محروم ہو گئے ہیں۔

نادرا ذرائع کے مطابق عدالتی حکم پر سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے۔ سابق صدر کا شناختی کارڈ بلاک کونے کی صورت میں منسوخ ہو گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں۔۔۔پرویز مشرف پاکستان آئیں، گرفتار نہیں کیا جائے گا، چیف جسٹس

ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ بلاک ہونے سے پرویز مشرف شہری حقوق سے محروم ہو گئے ہیں۔ وہ اب ملک کے اندر جائیداد فروخت یا خرید نہیں سکیں گے۔ پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک خصوصی عدالت کے حکم پر کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں