چوہدری نثارکی طبیعت ناساز, سیاسی سرگرمیاں عارضی طورپرمعطل

چوہدری نثارکی طبیعت ناساز, سیاسی سرگرمیاں عارضی طورپرمعطل
کیپشن: فوٹو: فائل

راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ اورلیگی رہنما چوہدری نثارکی طبیعت ناساز ہو گئی۔ چوہدری نثار نےتمام سیاسی سرگرمیاں عارضی طورپرمعطل کردیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ۔چوہدری نثار نے اپنا طبی معائنہ کروایا ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ابتدائی معلومات کے مطابق چوہدری نثار کی طبیعت خرابی کی وجہ انکے گردے میں پتھری ہے خبر کے مطابق چوہدری نثار نےتمام سیاسی سرگرمیاں عارضی طورپرمعطل کردیں۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔چوہدری نثار کے حلقہ انتخاب این اے 63 سے ن لیگی امیدوار سامنے آگیا


یاد رہے کہ 2 ماہ پہلے بھی چوہدری نثار کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں طبی معائنے کے لیے ہولی فیملی ہسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں انکی ایم آر آئی کی گئی تھی۔واضح رہے کہ چوہدری نثار ان دنوں خاصے ذہنی دباو کا شکار ہیں۔ایک جانب الیکشن سر پر آچکا ہے تو دوسری جانب قیادت سے انکی کھینچا تانی بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ ٹیکسلا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چوہدری نثار کے مقابلے میں کسی ن لیگی رہنما کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں