2 سابق وزرائے اعظم نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی تیاری پکڑ لی، اعلان جلد ہوگا

2 سابق وزرائے اعظم نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی تیاری پکڑ لی، اعلان جلد ہوگا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

 اسلام آباد: سیاسی رہنماوں کی جانب سے پی ٹی آئی میں شمولیت جاری، دو سابق وزرائے اعظم نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی تیاری پکڑ لی، اعلان جلد متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو ٹیلی فون کر کے پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیدی، جسے میر ظفراللہ جمالی نے قبول کرلی ہے۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد سومرو کا بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار کے حلقہ انتخاب این اے 63 سے ن لیگی امیدوار سامنے آگیا
 
 ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں محمد سومرو کے تحریک انصاف سے معاملات طے پاگئے ہیں، باضابطہ شمولیت عمران خان سے ملاقات کے دوران ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:عید سے پہلے سعودی عرب نے 100 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں