دما دم مست قلندر کرنا ہمارا مقصد نہیں

دما دم مست قلندر کرنا ہمارا مقصد نہیں
کیپشن: photo credit ... twiiter official account

لاہور: پیپلز پارٹی کے اہم ترین رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ دما دم مست قلندر کرنا ہمارا مقصد نہیں ہے۔


 ان کا کہناہے کہ ہم ملک کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ہمارے تعاون کو این آر او مانگنے کا سوشا چھوڑ دیا جاتا ہے۔ حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔
 روز گار چھن رہے ہیں۔ بجلی گیس مہنگی کر کے عوام کی مشکلات بڑھائی جا رہی ہیں۔رہنماپیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کا مزید کہناہے کہ بجٹ سےپہلےکئی منی بجٹ آچکےہیں۔عام آدمی پراورکتنی بجلی گرانی ہے؟
دہشت گردی کےایشوزدوبارہ اٹھ رہےہیں۔خطے میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں،اسمبلیوں کےاندر اورباہر احتجاج کریں گے۔حکومت وقت کارویہ درست کرناچاہتےہیں۔
حکمرانوں کےرویے ایسےہیں کہ یہ باز آنےوالےنہیں،ہم کیسز کاسامنا کریں گے۔