عید الفطر کی تعطیلات کے بعد سرکاری و نیم سرکاری نجی ملازمین کی واپسی شروع

عید الفطر کی تعطیلات کے بعد سرکاری و نیم سرکاری نجی ملازمین کی واپسی شروع
کیپشن: فوٹؤ کریڈٹ اے پی پی

اسلام آباد :عید الفطر کی تعطیلات اپنے آبائی علاقوں میں گزارنے کے لئے جانے والے سرکاری و نیم سرکاری نجی ملازمین اور شہریوں کی واپسی شروع ہوگئی۔

بس ویگن اڈے سٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن دوبارہ آباد ہوگئے ۔ وفاقی دارالحکومت میں ملازمت و کاروبار کے سلسلے میں ملک بھر کے مختلف علاقوں سے شہری مقیم ہیں جو عید اور دیگر تعطیلات اپنے آبائی علاقوں میں گزارتے ہیں۔

عید الفطر کی تعطیلات ختم ہونے کے قریب ان شہریوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے اور کل اتوار کو تعطیلات ختم ہونے کے آخری روز بس اڈوں پر بہت زیادہ رش کے باعث کئی شہری پہلے ہی واپسی کی راہ لیتے ہیں۔

وفاقی حکومت نے رواں سال عید الفطر پر چار چھٹیوں کا اعلان کیا تھا جس سے ملازمین کو عید کی تعطیلات اپنے آبائی علاقوں میں جاکر اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ منانے کا موقع میسر آیا,

اور ان کی عید کی خوشیاں دو چند ہوگئیں تاہم پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں شدید گرمی کے باعث کئی شہریوں نے جلدی واپسی کی ۔