شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کو خط، اندرونی کہانی سامنے آگئی

شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کو خط، اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب کو خط لکھ کر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت ہو جب کہ خطے میں امن و استحکام سے ہی ترقی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو پاکستان 2 قدم بڑھائے گا، وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی کو خط بھی لکھا تھا جس میں انہوں نے پاک بھارت مذاکرات کی دوبارہ بحالی پر زور دیا تھا۔