موٹروے ایم 5پر حادثہ،ایک ہی خاندان کے4افراد جاں بحق

موٹروے ایم 5پر حادثہ،ایک ہی خاندان کے4افراد جاں بحق

رحیم یار خان:موٹر وے ایم 5 پر ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے قریب کارالٹ گئی جس کی وجہ سے اس میں سوار ایک ہی خاندان کے چارافراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثہ ضلع رحیم یار خان کے علاقہ ترنڈہ محمد پناہ انٹرچینج پر پیش آیا۔

کار الٹنے کے بعد کار میں آگ لگ گئی۔کار میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے جو بہاولپور سے رحیم یار خان جارہے تھے۔

ریسکیو کے مطابق تمام زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تینوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 2بچے بھی شامل ہیں۔