کورونا کے وار جاری  ،دنیا بھر میں ہلاکتیں 4لاکھ سے متجاوز ،69لاکھ 76ہزار افراد متاثر

کورونا کے وار جاری  ،دنیا بھر میں ہلاکتیں 4لاکھ سے متجاوز ،69لاکھ 76ہزار افراد متاثر

نیویارک:دنیا بھر میں کورونا وائرس  سے اموات کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 69لاکھ 76 ہزار سے زائد ہو گئی ، 34 لاکھ 11 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 665 اموات ہوئی ہیں اور  ہلاک  ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 19 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔برازیل امریکہ کے بعد 6 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا جہاں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 164 افراد موت کا شکار ہوئے۔

برازیل میں کیسز کی تعداد 6 لاکھ 76 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 36 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔روس میں کورونا سے مزید197 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد روس میں اموات کی تعداد 5 ہزار 7 سے تجاوز کر گئی۔

روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار سے بڑھ گئی ۔برطانیہ میں کورونا نے مزید 204 افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی تعداد 40 ہزار 4 سو سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 29 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار سے زیادہ ہو گئی  ۔جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزارسے تجاوز کرگئی ۔

ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار چھ سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار 218 ہو گئی   ۔دنیا بھر میں  34 لاکھ 11 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ۔