زندگی میں کبھی بھی شہرت اور پیسے کی لالچ نہیں کی ‘ ریشم

زندگی میں کبھی بھی شہرت اور پیسے کی لالچ نہیں کی ‘ ریشم

لاہور:اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ کبھی بھی شہرت اور پیسے کی لالچ نہیں کی ، سوشل میڈیا پر اداکاراﺅں کا گلیمر زیادہ ہے ،جو شخص کسی عورت کی عزت نہیں کرتا میں اسے انسان ہی نہیں مانتی ۔

ریشم نے کہا کہ ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کے پاس بہت سا پیسہ اور شہرت ہو اوریہ لالچ بڑھتی ہی جاتی ہے لیکن خدا کا شکر ہے کہ مجھے شہرت اور پیسے کی لالچ نہیں ، میں اعتدال پسند ہوں اور خدا کی ذات نے عزت و احترام والی شہرت سے نوازا ہے جس پر اس ذات پاک کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔

ریشم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے ، میرے ذاتی خیال میں سوشل میڈیا پر اداکاراﺅں کا گلیمر زیادہ ہے اور فلم میں نظر نہیں آتا ۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی کے کام میں بے جا مداخلت کرنے کی قائل ہوں نہ کسی سے حسد کرتی ہوں بلکہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور خدا کی ذات نے مجھے جو دے رکھا ہے اس پرمطمئن ہوں۔