طویل عرصہ تک کورونا وائرس کے ساتھ رہنا ہوگا، ایرانی صدر

طویل عرصہ تک کورونا وائرس کے ساتھ رہنا ہوگا، ایرانی صدر

تہران :ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو طویل عرصے تک کورونا وائرس کیساتھ رہنا ہوگا، معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام یہ نہ سمجھیں کورونا 15دن یا مہینے میں ختم ہوجائے گا، انہیں طویل عرصے تک کورونا وائرس کے ساتھ رہنا ہوگا اور ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب تک وزیر صحت نہ کہیں، عوام شادی اور سوگ سمیت تمام اجتماعات ختم کردیں۔

ایران کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں، معاشی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہیے۔واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے کیسز مجموعی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار سے زائد ہے جبکہ اموات 8 ہزار 200 سے زائد ہیں، ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد اس وائرس کو شکست دے کر صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔