بھارت میں کورونا وائرس سے شیرنی ہلاک ، 2 کی حالت نازک

بھارت میں کورونا وائرس سے شیرنی ہلاک ، 2 کی حالت نازک

چینائی،بھارت کے چڑیا گھر میں  شیرنی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دوران علاج ہلاک ہوگئی جب کہ دو شیرنیوں کی حالت بھی نازک ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چینائی کے ایک چڑیا گھر میں 8 شیروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جن میں 3 شیرنیاں بھی شامل ہیں۔

چڑیا گھر حکام کا کہنا ہے کہ 9 سالہ نیلا نامی شیرنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد مرنے سے ایک دن قبل اس میں شدید علامتیں ظاہر ہونے پر علاج شروع کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

چڑیا گھر کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ 23 اور 19 سالہ دو شیرنیوں کی حالت نازک ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ مثبت کورونا ٹیسٹ کے حامل شیروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بھارت میں شیروں سمیت کئی جانوروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے تاہم کورونا سے کسی جانور کی یہ پہلی ہلاکت ہے۔ مودی سرکار کی ناقص کارکردگی کے باعث بھارت میں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ جب کہ ہلاکتیں 3 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔