رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہو گا

رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہو گا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا تاہم سپر مون اور چاند گرہن کی طرح سورج گرہن کا نظارہ بھی پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ 

ماہر فلکیات اور ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق سورج گرہن روس، گرین لینڈ، شمالی کینڈا، شمالی ایشیا، یورپ اور امریکہ میں دیکھا جا سکے گا۔ 

 ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 12 منٹ پر ہو گا جو 3 بج کر 42 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا جبکہ 4 بج کر 34 منٹ پر سورج گرہن ختم ہو جائے گا اور اس دوران رنگ آف فائر دیکھا جائے گا۔