نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس پاکستان سے مشاورت کی درخواست مسترد

نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس پاکستان سے مشاورت کی درخواست مسترد

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نےچیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس پاکستان سے مشاورت کیلئے دائر درخواست مسترد  کردی.

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس پاکستان سے مشاورت کیلئے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نےسماعت کی،  وکیل درخواست گزار نے سماعت کے دوران عدالت کو  بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا۔جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اس فیصلے میں سپریم کورٹ کی صرف آبزرویشن تھی، سپریم کورٹ کے جس فیصلے کا آپ نے حوالہ دیا اس کے بعد کافی فیصلے آچکے ہیں۔ انہوں نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ  یہ عدالت پارلیمنٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی ،چیئرمین نیب کی تعیناتی پارلیمنٹ کا اختیار ہے عدالتوں کا نہیں،  آپکی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

مصنف کے بارے میں