حمزہ شہباز آج آصف زرداری کو منانے کیلئے بلاول ہاؤس جائیں گے

حمزہ شہباز آج آصف زرداری کو منانے کیلئے بلاول ہاؤس جائیں گے

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف پنجاب میں وزارتوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو منانے آج بلاول ہاؤس جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے بلاول ہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا اور وزیراعلیٰ پنجاب پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کریں گے۔ 

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے وزراتوں کے محکمے ان کے مطابق نہ ملنے پر ناراضگی اظہار کیا تھا جس پر حمزہ شہباز پیپلزپارٹی کو بتائیں گے کہ انہیں کون کون سی وزارتیں ملیں گی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران صوبے کے بجٹ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، پانی کی تقسیم عوام کیلئے ریلیف پیکیج اور معاشی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔

دوسری جانب شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ دو دن تک قیام کریں گے جس دوران ان کی مختلف سیاسی اور پارٹی رہنماو¿ں سے ملاقات ہو گی۔

پارٹی قیادت نے سینئر وزیر پنجاب حسن مرتضیٰ کو اسلام آباد سے لاہور طلب کر لیا جبکہ ان کے ہمراہ دیگر ارکان بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی قانون میں ترمیم کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی سے اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کو فارغ کردیا گیا تھا جس پر وزیراعلیٰ آفس سے احتجاج کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں