انٹربینک میں ڈالر 204روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹربینک میں ڈالر 204روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال کے باعث امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 204 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 200 روپے 6 پیسے پر بند ہوا جبکہ منگل کے روز کاروبارکے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر 202 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔
آج ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور انٹربینک میں یہ تین روپے 94 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح 204 روپے پر پہنچ گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 3 روپے مہنگا ہوکر 205 روپے کا ہوگیا ہے۔

مصنف کے بارے میں