صدر نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیلِ نو کی منظوری دیدی

صدر نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیلِ نو کی منظوری دیدی

اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 156 ایک کے تحت قومی اقتصادی کونسل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کونسل کے ممبران ہوں گے۔ جبکہ وفاق سے وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مواصلات اسد محمود اور  اقتصادی کونسل کے ممبران تعینات ہو گئے۔

پنجاب سے سردار اویس احمد خان لغاری اور سندھ سے سینیٹر نثار احمد کھوڑو کے نام بطور ممبر قومی اقتصادی کونسل منظور کئے گئے۔خیبر پختونخواہ سے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور بلوچستان سے سینئر وزیر برائے خزانہ نور محمد دمڑ بطور ممبر تعینات ہو گئے ۔ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقتصادی اُمور اور سیکرٹری منصوبہ بندی ڈویژن خصوصی دعوت پر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم نے سمری کے تحت قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی درخواست کی تھی۔صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو وزیراعظم کی ایڈوائس پر کی۔

مصنف کے بارے میں