منی لانڈرنگ کیس: سلمان شہباز سمیت 3 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

منی لانڈرنگ کیس: سلمان شہباز سمیت 3 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: ایف آئی اے کی سپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز سمیت تین ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

سپیشل سنٹرل کورٹ کے جج نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلی حمزہ شہباز کیخلاف ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں 4 جون کی کارروائی کا تحریری حکم جاری کر دیا جس کے تحت  خصوصی عدالت نے  منی لانڈرنگ کے الزام میں سلمان شہباز ،  ملک مقصود اور طاہر نقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے  آئندہ سماعت پر متعلقہ پولیس سے وارنٹس کی عمل درآمد رپورٹ مانگ لی۔

عدالت کی جانب سے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے ملزمان کے ایڈریس اور ولدیت کے حوالے سے ضمنی چالان جمع کرایا دیا گیا ہے۔ پہلے داخل کرائے گئے چالان میں ملزموں کے کواٸف درست نہیں تھے۔

منی لانڈرنگ کیس کی مزید سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

مصنف کے بارے میں