عمران خان نے اگلا لائحہ عمل پیش کر دیا ،حکومتی ایوانوں میں ہلچل 

عمران خان نے اگلا لائحہ عمل پیش کر دیا ،حکومتی ایوانوں میں ہلچل 

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماوں وترجمانوں  کے اجلاس میں ملک میں مہنگائی لوڈ شیڈنگ پربات چیت کی گئی، عمران خان نے کہاکہ موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے حکومت نے عوام کواندھیروں میں دھکیل دیا ہے،لیکن پاکستان تحریک انصاف  مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کی آوازبنیں گے ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماوں وترجمانوں  اجلاس    میں عمرسرفرازچیمہ، شاہ محمود قریشی، اسد عمراورڈاکٹریاسمین راشد ،فوادچودھری، فرخ حبیب، شاہ فرمان اورعامرڈوگرسمیت دیگر شریک ہوئے،اجلاس میں ملک میں مہنگائی لوڈ شیڈنگ پربات چیت کی گئی ۔ 

عمران خان نے کہاکہ موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے حکومت نے عوام کواندھیروں میں دھکیل دیا ہے لیکن تحریک انصاف  مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کی آواز بنے گی ،ہمارے دورمیں لوڈ شیڈنگ کا نام ونشان تک نہ تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا  امپورٹڈ حکومت نے ہمارے عوام کودیے گئے ریلیف بھی ختم کردئیے، عمران خان نےپارٹی ترجمانوں کواہم گائیڈ لائنزبھی دیں ،انہوں نے کہا  امپورٹڈ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔

پارٹی ترجمانوں کو گائیڈ لائین دیتے عمران خان نے کہا آپ عوام کے پاس جائیں اور تحریک انصاف کی حکومت کے معاشی اعدادو شمار لوگوں کے ساتھ شیئر کریں ، مہنگائی کے خلاف ہماری حکومت کے اقدامات سےعوام کوآگاہ کریں امپورٹڈ حکومت کا معاشی صورتحال کےحوالےسےجھوٹے پروپیگنڈہ کوعیاں کریں ۔