لاہور:تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں بننے والے گرینڈ الائنس کے وقت جو معاہدے ہوئے اس کے بعد پی پی کی پنجاب میں وزارتوں کے حوالے سے تحفظات آج وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے دور کر ہی دئیے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لاہور کے بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف زرداری سے ملنے پہنچے، ملاقات میں حمزہ شہباز نے پنجاب میں وزارتوں کے حوالے سے پی پی کے تحفظات دور کردئیے۔
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز بلاول ہاؤس پہنچ گئے
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا خیرمقدم کیا
باہمی دلچسپی کے امور ، سیاسی صورتحال اور ورکنگ ریلیشن شپ پر گفتگو
آصف علی زرداری وزیر اعلی حمزہ شہباز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے pic.twitter.com/U6TfQI3jfy
— PML(N) (@pmln_org) June 7, 2022
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاتمام اتحادی جماعتیں عوام کی خدمت کے سفر میں ایک ہیں اور ایک رہیں گی،انہوں نے کہا پنجاب میں وزارتوں کی تقسیم ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی باہمی مشاورت سے ہوگی اس کے علاوہ ضمنی انتخابات بھی مل کر لڑنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔