مشکل حالات میں شیخ رشید نے عمران خان کو اہم پیغام دیدیا 

مشکل حالات میں شیخ رشید نے عمران خان کو اہم پیغام دیدیا 

راولپنڈی :سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اس وقت دنیا کی سپر پاور کیخلاف عوام میں گئے ہیں ،یہ لڑا ئی آسان نہیں لیکن پھر بھی عمران خان کو اپنا موقف پیش کیا ہے اس نے میری بات سنی ضرور ،عمل نہیں کیا یہ ان کی مرضی ہے۔

شیخ رشید نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل قوم کیساتھ مذاق کر رہے ہیں ،ایک رات میں حکومت گئی اور پھر ڈالر 23 روپے تک بڑھ گیا ،انہوں نے کہا عمران خان اس وقت پوری کوشش کر رہے ہیں کہ الیکشن جلد از جلد کروائے جائیں ،ہماری جدوجہد جاری رہے گی ملک میں فوری الیکشن چاہتے ہیں۔

لانگ مار چ سے متعلق شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں دوبارہ میٹنگ ہے جس میں لانگ مارچ سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا لیکن میں نے خان کو مشورہ دیا ہے کہ ابھی 15 یا25 مارچ تک لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان نہ کریں ،انہوں نے کہا میں نے آئی بی کی رپورٹ عمران خان کو پہنچا دی ہے 

تحریک عدم اعتماد پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا عمران خان کو آخری دن تک یقین تھا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہو گی لیکن ایم کیو ایم مجھے معاملہ سمجھا چکے تھے کہ ہم آخری وقت میں عمران خان کا ساتھ چھوڑ دینگے 

انہوں نے کہا اس وقت الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں،عام انتخابات ہی اس وقت مسائل کا حل ہیں،عمران خان اس وقت دنیا کی سپر پاور کے خلاف عوام میں گئے ہیں۔