سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری، جولائی کے آغاز سے مون سون کی پیشگوئی

سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری، جولائی کے آغاز سے مون سون کی پیشگوئی
سورس: File

لاہور: محکمہ موسمیات نے جولائی کے آغاز سے مون سون کی پیشگوئی کردی۔ مون سون کے آغاز کے دوران معمول یا معمول سے کم بارشوں کا امکان ظاہر کیاگیا۔  محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیش گوئی کردی۔

پنجاب  کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری۔ موسمیاتی ما ہرین نے سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ  جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی /جنوبی پنجاب ،بالائی خیبر پختونحوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علا قوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ تاہم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب کے بعض دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور اولے برسے جبکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں معمول سے تھوڑی زیادہ بارشیں متوقع ہیں، مون سون کا سلسلہ جولائی سے ستمبر تک جاری رہے گا، مون سون کے دوران درجہ حرارت معمول یا معمول سے زیادہ ہونے کا امکان۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے کہاگیاکہ موسلادھار بارشوں کے باعث اربن اور فلیش فلڈ نگ ہو سکتی ہے، بالائی خیبر پختونخوا کشمیراورگلگت بلتستان میں درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیرز پگھلنے سے دریاوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ کا بھی امکان ظاہر کیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق لاہورمیں لکشمی چوک 61، چوک قرتبہ43 ،پانی والا تالاب 27، سٹی 25،تاج پورہ 22، اپر مال، مغل پورہ 21، ہیڈ آفس واسا 20، ایئر پورٹ 13،فرخ آباد، اقبال ٹاؤن، چوک ناخدہ 10، گلشن راوی 09، ثمن آباد 07، جبکہ ڈیرہ غازی خان 15،بہاولپور میں (ایئر پورٹ 11، سٹی 08)، خانیوال، نارووال 05، ملتان (ایئر پورٹ ، سٹی 05) اورکروڑ (لیہ) میں 03 ملی میٹر بارش ریکا رڈ کی گئی ۔

گزشتہ روز تربت 47، سبی 46، اورجیکب آباد میں  45ڈگر ی سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں