قانون ہاتھ جوڑے کھڑا ہے، الیکشن میں تاخیر سے حالات مزید سنگین ہو جائیں گے: شیخ رشید احمد

قانون ہاتھ جوڑے کھڑا ہے، الیکشن میں تاخیر سے حالات مزید سنگین ہو جائیں گے: شیخ رشید احمد
سورس: File

راولپنڈی: شیخ رشید نے کہا کہ ملک سیاسی معاشی اقتصادی شدید ترین بحران میں داخل ہوگیاہے۔ اگرالیکشن وقت پر نہ ہوئےتوحالات مزیدسنگین اورگھمبیر ہوجائیں گے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئین عمل کےلیےہوتاہےکیبنٹ میں رکھنےکےلیے نہیں، آئین کوموم کی ناک بنادیاگیا، قانون ہاتھ جوڑکرکھڑاہے۔ 

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سپریم کورٹ کے اختیارات میں مداخلت اورججوں کی تضحیک سوچےسمجھےمنصوبےکےتحت کررہی ہے۔ 

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملک سیاسی معاشی اقتصادی شدید ترین بحران میں داخل ہوگیاہے۔ ترسیلات کم، ایکسپورٹ کم، انڈسٹری بند، گروتھ منفی، ڈالر نایاب،  یہ ہیں زمینی حقائق۔  بے گناہوں سے جیلیں بھرنے سے نہیں بلکہ تمام مسائل کا حل ملک میں الیکشن کرانے میں ہے۔ 

34ae69282cc6f0b26b2e115035c2a475

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ گےلیڈرجیل کی گرمی نہیں برداشت کرسکے لیکن ورکر قائم ہےاورگھبرایا بھی نہیں پارٹیاں ورکروں سےچلتی ہیں لیڈروں سےنہیں۔

27e30642f9bf3d07881114f9699207fd f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزراکےبیانات الیکشن ہونےنہ ہونےکےشک وشبہات پیداکررہےہیں۔ اگرالیکشن وقت پر نہ ہوئےتوحالات مزیدسنگین اورگھمبیر ہوجائیں گے۔ حکومت ریاست کونہیں اپنی تباہ حال سیاست کوبچاناچاہتی ہےروزانہ 41ارب روپےکاقرضہ غریب کے گلےپڑ رہاہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تُرکیہ نےزلزے اور معاشی تباہی کےباوجودالیکشن کرایاجس سےاُسکےحالات ٹھیک ہوگئے۔ہمارے حق میں بھی یہ ہی بہتر ہے کہ 13اگست اسمبلی توڑنےکی ریڈلائن ہو ورنہ بحران سنگین ہو جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں