جناح ہاؤس حملہ کیس: خدیجہ شاہ کو بچانے  امریکہ بہادر  میدان میں آ گیا، ملزمہ تک رسائی ما نگ لی

 جناح ہاؤس حملہ کیس: خدیجہ شاہ کو بچانے  امریکہ بہادر  میدان میں آ گیا، ملزمہ تک رسائی ما نگ لی

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم خدیجہ شاہ کیس کو فالو کر رہے ہیں، پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو کونسلر رسائی دی جائے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم خدیجہ شاہ کیس کو فالو کر رہے ہیں کیونکہ وہ دوہری شہریت کی حامل ہیں، اس متعلق ہم پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو کونسلر تک رسائی دی جائے۔

 ترجمان محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ کہ کوئی امریکی شہری گرفتار ہوتا ہے تو ہم ان کی ممکنہ مدد کے لیے تیار رہتے ہیں غیر ملکی حکومتوں سے کہتے آئے ہیں کہ گرفتار امریکی شہریوں کیلئے طریقہ کار کو سامنے رکھیں۔ 

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستانی حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ منصفانہ سماعت کی گارنٹی ہوگی۔ 

واضح رہے 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نیب کے ہاتھوں مبینہ کرپشن کیسز میں گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے، جن کے دوران آرمی تنصیبات پر حملوں کے ساتھ ساتھ دیگر قومی ونجی املاک کو بھی جلایا گیا۔ بعد ازاں حکومت کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں پی ٹی آئی رہنما اور بڑی تعداد میں کارکنان شامل تھے۔ 

لاہور میں جناح ہاؤس پر حملہ کیس میں مبینہ طور پر ملوث افراد میں سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی اور سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی خدیجہ شاہ بھی شامل ہیں، جن کے پاس امریکی شہریت بھی ہے۔

مصنف کے بارے میں