190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی نے نیب کےالزامات کی تردید کر دی

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی نے نیب کےالزامات کی تردید کر دی
سورس: File

لاہور: نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی نے نیب نوٹس میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے نیب کو بطور گواہ طلبی کا جواب جمع کرا دیا۔ بشریٰ بی بی نے اپنے جواب میں کہا کہ این سی اے190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق مجھے کوئی معلومات نہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق نیب شامل تفتیش کرنے کے لئیے ٹھوس مواد مہیا کریں۔

بشرٰ بی بی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ 458 کنال زمین ، 285 ملین روپے ، بلڈنگ و دیگر ڈونیشنز بی ٹی ایل نے القادر ٹرسٹ کو ڈونیشن ایگریمنٹ کے تحت دیں۔ بی ٹی ایل کی جانب سے القادر ٹرسٹ کو یہ ڈونیشن 24 مارچ 2021 کو دی گئی۔ ڈونیشن دستاویز کی کاپی القادر ٹرسٹ کے چیف فنانشل آفسر، سی آئی ٹی کو 23 مئی 2023 کو فراہم کر چکے ہیں۔

بشریٰ بی بی نے جواب میں کہا کہ القادر یونیورسٹی ایک ٹرسٹ ہے جس سے کسی شخص یا اسکے ٹرسٹیز کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ القادر ٹرسٹ کی تمام چیزوں کو سیکٹری دیکھتے ہیں، جو دستاویزات مانگے گئے وہ القدر ٹرسٹ کے چیف فنانشل افسر کے پاس موجود ہیں۔

عمران خان کی اہلیہ کی جانب سے نیب کو دیے گئے جواب میں مزید کہا گیا کہ میری نیب طلبی کی تاریخ والے دن ہی آپ نے میرے شوہر کو بھی طلب کیا ہے، میرے شوہر نے اپکو تحریری طور پر آگاہ کیا  کہ وہ اسلام آباد کی عدالتوں اور نیب میں 8 جون کو پیش ہوں گے۔ میں چونکہ باپردہ خاتون ہوں اور گزشتہ سماعت پر اسلام آباد اپنے شوہر کے ہمراہ آئی تھی اس لیے میں اب بھی 8 جون کو اپنے شوہر کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گی۔

بشریٰ بی بی نے نیب کو کہا کہ میرا بیان 8 جون کو ریکارڈ کر لیا جائے۔

مصنف کے بارے میں